رسائی کے لنکس

کیلی فورنیا: بحریہ کے طبی مرکز میں فائرنگ کا واقعہ


حکام کے مطابق، ایک عینی شاہد نے  میڈیکل سنٹر کی عمارت کے تہ خانے  میں تین گولیاں چلنے کی آوازیں سنی ہیں۔ اسپتال میں آمد و رفت بند کردی گئی ہے، عمارت نمبر 26 میں جیمخانہ، دفاتر اور زخمی سپاہیوں اور میرین کے لئے بیرکس ہیں

امریکی حکام کیلی فورنیا کے مغربی شہر سان ڈئےگو میں 'نیول میڈیکل سنٹر' میں ممکنہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق، ایک عینی شاہد نے میڈیکل سنٹر کی عمارت کے تہ خانے میں تین گولیاں چلنے کی آوازیں سنی ہیں، جس کے ساتھ ہی لوگوں سے کہا گیا کہ وہ محفوظ مقام کی جانب 'نکل جائیں، چھپ جائیں یا مقابلہ کریں'۔

ذرائع کے مطابق، اسپتال میں آمد و رفت بند کردی گئی ہے، عمارت نمبر 26 میں جیمخانہ، دفاتر اور زخمی سپاہیوں اور میرین کے لئے بیرکس ہیں۔

واقعہ میں فوری طور پر کسی کے ہلاک و زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

XS
SM
MD
LG