امریکہ کی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے قطر کا دورہ منسوخ کر دیا ہے، جہاں وہ دوحہ میں جنوری کی پانچ سے 25 تاریخ تک مقامی ٹیموں کو تربیت فراہم کرنے والی تھی۔
اعلان کے مطابق، یہ فیصلہ خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
فیصلے کا اعلان 'یو ایس ساکر فیڈریشن' نے جمعے کو شکاگو میں کیا، جس سے ایک ہی روز قبل امریکی فوج کی ایک فضائی کارروائی میں ایران کا ایک چوٹی کا فوجی کمانڈر ہلاک ہو گیا تھا۔
اعلان میں کہا گیا ہے کہ اب یہ تربیت امریکہ میں دی جائے گی، لیکن مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔
یہ تربیت زیادہ تر میجر لیگ ساکر کے کھلاڑی دیں گے، جس کے بعد یکم فروری میں امریکہ کی ساکر ٹیم کیلی فورنیا کے کارسن شہر میں کوسٹا ریکا کے خلاف نمائشی میچ کھیلے گی۔
ساکر فیڈریشن نے کہا ہے کہ اسے توقع ہے کہ آئندہ قطر میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
قطر 2022ء کے ساکر کے عالمی کپ کی میزبانی کرے گا۔
ساکر فٹبال کی طرز کا ایک کھیل ہے۔