امریکی سینیٹ نے جان ٹیفٹ کی روس میں بطور امریکی سفیر نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔
صدر براک اوباما نے معروف سفارت کار اور مشرقی یورپ کے ماہر جان ٹیفٹ کو روس کے لیے امریکی سفیر نامزد کیا تھا۔
روس میں امریکی سفیر کا عہدہ اس سال فروری سے خالی چلا آ رہا تھا۔
ٹیفٹ نے یوکرین میں صدر اوباما کے سفیر کے طور پر کام کیا اور اس سے قبل انھوں نے جارجیا اور لتھوانیا میں سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے سفیر کے طور پر کام کیا۔
جان ٹیفٹ مائیکل مک فول کی جگہ لیں گے، جو اس سال فروری میں مستعفی ہو گئے تھے۔
جان ٹیفٹ کی روس میں بطور امریکی سفیر اس وقت تعینات کیا جا رہا ہے روس اور امریکہ کے تعلقات میں تناؤ ہے۔ امریکہ کے مطابق اس کی وجہ یوکرین میں روس کی مداخلت اور کرائمیا کا روس کے ساتھ الحاق ہے۔