رسائی کے لنکس

ری پبلیکن صدارتی امیدوار پر صدر اوباما کی تنقید


صدر براک اوباما نے ری پبلیکن مخالفین پر اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ انہوں نے امریکی مالیاتی نظام تقریباً تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

مسٹر اوباما ، منگل کے روز واشنگٹن میں ایسوسی ایٹڈ پریس کے سالانہ اجلاس میں مکمل طورپر انتخابی مہم کے موڈ میں دکھائی دے رہے تھے۔ مسٹر اوباما نے کہا کہ ری پبلیکنز اپنی خراب معاشی سوچ کو دوگنا نیچے لے گئے ہیں۔

مسٹر اوباما نے اپنے ری پبلیکن مدمقابل مٹ رومنی کو ساڑھے تین ارب ڈالر کی بجٹ تجویز کی ایوان سے منظوری کی حمایت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وسکانسن کے کانگریس مین پال ریان کی جانب سے پیش کی جانے والی اس بجٹ تجویز میں وفاقی خسارے کو گھٹانے اور حکومت کا حجم چھوٹا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

رومنی کی براہ راست نکتہ چینی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ریاست میری لینڈ ، وسکانسن اور دارالحکومت میں ووٹر ری پبلیکنز کے پرائمری انتخابات میں صدارتی امیدوارکے چناؤ کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ رومنی منگل کے پرائمریز میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

XS
SM
MD
LG