امریکی صدر براک اوباما کرسمس کی تعطیلات پر ہوائی چلے گئے ہیں ۔
صدر اور ان کے اہل خانہ ہفتے کی صبح ہونو لولو پہنچے ۔ وہائٹ ہاؤس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہوائی میں صدر کی مصروفیات میں کوئی عوامی تقریب شامل نہیں ہے ۔
مسٹر اوباما اور ان کے اہل خانہ روایتی طور پر سال کے اختتام پر تعطیلات ہوائی میں گزارتے ہیں، جہاں وہ پیدا ہوئے تھے اور اپنی عمر کا کچھ حصہ وہاں گذاراتھا۔
صدر اوباما نے کہاہے کہ کرسمس کی چھٹیوں کے بعد واشنگٹن واپس آکر ٹیکسوں میں جاری رعایت اور بےروزگاری کے دوران ملنے والی رعائتوں کے تحفظ کے لیے ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنز کے درمیان معاہدہ کرانے کی کوشش کریں گے۔
اگر دونوں جماعتیں کسی سمجھوتے پر متفق نہ ہوسکیں تو یکم جنوری سے ٹیکسوں میں اضافے اور سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں کا ایک خودکارپر وگرام نافذ ہوجائے گا جس کی مالیت پانچ کھرب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
اقتصادی ماہرین کو خدشہ ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورت حال میں یہ اضافہ معیشت کو دوبارہ کساد بازاری کی جانب دھکیل سکتا ہے۔