رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا دورہ اویاہو، معیشت پر توجہ


صدر اوباما دورہ اویاہو کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
صدر اوباما دورہ اویاہو کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

پورے ملک کی طرح ریاست اوہایو میں بھی بےروزگاری کی شرح نو فیصد سے زیادہ ہے۔ صدر اوہایو جیسی ریاستوں پر جن کی معیشتوں کا انحصار کبھی اشیاء کی تیاری کی صنعتوں پر ہوتا تھا زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنی توجہ ٹیکنالوجی اور آلودگی سے پاک توانائی پیدا کرنے والے سازو سامان کی بر آمد پر مرکوز کریں۔ وہ تعلیم، بنیادی سہولتوں اور اقتصادی ایجاد و اختراع پر زیادہ وفاقی پیسہ خرچ کرنے کی مہم بھی چلا رہے ہیں۔

صدربراک اوباما نے منگل کے روز مشرقِ وسطیٰ کے ہنگاموں اور دوسرے بحرانوں میں سے کچھ وقت نکالا اور امریکی معیشت اور سیاست پر توجہ دی۔ وہ اوہایو کے دورے پر گئے جو سیاسی لحاظ سے اہم ریاست ہے۔ وہاں اُنھوں نے امریکی معیشت میں مسابقت کی صلاحیت پیدا کرنے کے اپنے منصوبے کو فروغ دینے کی کوشش کی۔

صدر اوباما چاہتے ہیں کہ حکومت ایک ایسے منصوبے پر اور زیادہ پیسہ خرچ کرے جس سے ان کے خیال میں ایجاد و اختراع کی حوصلہ افزائی ہوگی اور دنیا بھر میں امریکی کاروباری اداروں میں مسابقت کی صلاحیت بہتر ہو جائے گی۔

لیکن اوہایو میں اور دوسری ریاستوں میں حکومت کے مخالف ریپبلیکنز چاہتے ہیں کہ سرکاری اخراجات میں ریاستی اور وفاقی سطح پر اور کمی کی جائے۔

مسٹر اوباما منگل کے روز کلیولینڈ کے شہر گئے اور وہاں چھوٹے کاروباری اداروں کی 100 سے زیادہ مقتدر شخصیتوں سے ملے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں روزگار کے ہر تین نئے مواقع میں سے دو چھوٹے کاروباری ادارے پیدا کرتے ہیں۔’’سچی بات یہ ہے کہ جہاں تک ہماری معیشت کا سوال ہے اس میں اصل اہمیت ہمارے چھوٹے کاروباری اداروں کی ہے خاص طور سے روزگار کے معاملے میں۔ ہماری ملک میں جو زبردست اقتصادی انحطاط آیا اس کے نتیجے میں ہمیں جو ایک سب سے بڑ ے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ روزگار کی فراہمی کا ہے‘‘۔

صدر سے بات کرنے والوں میں ایک کاروباری لیڈر آرائینی کرکپیڑرک بھی شامل تھے جو ایک تعمیراتی کمپنی چلاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ’’مجھے یہ بزنس چلاتے ابھی صرف دو برس ہوئے ہیں۔ میں نے یہ کام شروع کیا تو میرے پاس کوئی سرمایہ نہیں تھا اور نہ ہی مجھے کہیں سے پیسہ مل سکتا تھا۔ بس میری جیب میں جو تھوڑے سے پیسے پڑے تھے یہی میری کُل جمع پونجی تھی۔ میں نے سب کو وقت پر تنخواہیں دی ہیں۔ میں نے یونین کے سارے بل، انشورنس، غرض ہر چیز وقت پر ادا کی ہے ۔ لیکن میری پریشانی صرف یہ ہے کہ مجھے سرمایے تک رسائی حاصل نہیں ہے‘‘۔

صدر اوباما کا دورہ اویاہو، معیشت پر توجہ
صدر اوباما کا دورہ اویاہو، معیشت پر توجہ



پورے ملک کی طرح ریاست اوہایو میں بھی بےروزگاری کی شرح نو فیصد سے زیادہ ہے۔ صدر اوہایو جیسی ریاستوں پر جن کی معیشتوں کا انحصار کبھی اشیاء کی تیاری کی صنعتوں پر ہوتا تھا زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنی توجہ ٹیکنالوجی اور آلودگی سے پاک توانائی پیدا کرنے والے سازو سامان کی بر آمد پر مرکوز کریں۔ وہ تعلیم، بنیادی سہولتوں اور اقتصادی ایجاد و اختراع پر زیادہ وفاقی پیسہ خرچ کرنے کی مہم بھی چلا رہے ہیں۔

جنوری سے اب تک مسٹر اوباما اپنے منصوبے کو فروغ دینے کے لیے ہر ہفتے ملک بھر کے دورے کرتے رہے ہیں۔ ان دوروں میں وہ مشی گن، پینسلوینیا، وسکانسن اور فلوریڈا گئے ہیں۔ یہ تمام ریاستیں اگلے سال ان کی دوبارہ منتخب ہونے کی کوششوں میں اہم ہوں گی۔

صدر نے ملک کے اندر وفاقی اخراجات میں بھاری کمی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس طرح امریکہ کے بجٹ میں زبردست خسارے میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔ ’’غیر ضروری مدوں پر اخراجات کم کر کے ہم اپنے مستقبل میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ ہم ایسی چیزوں پر پیسہ لگا سکتے ہیں جو ہماری طویل مدت کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہیں‘‘۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ وہ خسارے پر قابو پانے کے اقدامات کرنے کو تیار ہیں لیکن انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو اس قابل بنانا انتہائی ضروری ہے کہ وہ دوسرے ملکوں کی معیشتوں کا مقابلہ کر سکے۔ ’’میں ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں تا کہ ہم اپنے خسارے میں اس سے بھی زیادہ کمی کر سکیں بچت کے نئے طریقے معلوم کر سکیں اور فضول اخراجات میں کمی کریں چاہے وہ کہیں بھی کیے جا رہے ہوں۔ اس کے ساتھ ہی ہم یہ نہیں کر سکتے کہ ہم اپنے مستقبل کے لیئے سرمایہ لگانا بند کر دیں‘‘۔

اس دوران ریاست کے دارالحکومت کولمبس میں اسٹیٹ کے ملازمین نے ریپبلیکن گورنر کی بجٹ میں کمی کی تجویز کے خلاف احتجاج کیا جن کے تحت سرکاری ملازمین کے لیے اجتماعی سودے بازی کرنا ممکن نہیں رہے گا۔ ریاست وسکانسن میں بھی تقریباً ایک ہفتے سے ایسے ہی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔

امریکہ کی پچاس ریاستوں میں اوہایو ساتویں سب سے بڑی ریاست ہے اور اسکے ووٹروں میں تقریباً نصف ڈیموکریٹک ہیں اور نصف ریپبلیکن ۔ مسٹر اوباما نے 2008ء میں اوہایو کا انتخاب جیت لیا تھا لیکن گذشتہ سال کے وسط مدتی انتخاب میں تمام اہم عہدے ریپبلیکنز نے جیت لیے۔

XS
SM
MD
LG