رسائی کے لنکس

امریکہ نے داعش خراسان کے سربراہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ ڈالر مقرر کر دی


داعش خراسان، عراق اور شام میں رونما ہونے والی دہشت گرد تنظیم داعش کی مقامی شاخ ہے۔
داعش خراسان، عراق اور شام میں رونما ہونے والی دہشت گرد تنظیم داعش کی مقامی شاخ ہے۔

امریکہ کی حکومت نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش خراسان کے سربراہ ثنا اللہ غفاری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک کروڑ ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگست 2021 میں کابل ائیرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکوں کے ذمہ داروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر بھی انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

داعش خراسان، عراق اور شام کی دہشت گرد تنظیم داعش کی مقامی شاخ ہے۔ یہ تنظیم افغانستان میں غیر ملکی افواج اور طالبان پر حملے کرتی رہی ہے۔

جون 2020 میں ثنا اللہ غفاری اس انتہا پسند تنظیم کے سربراہ بنے تھے۔ امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے مطابق ثنا اللہ غفاری ان داعش خراسان کے تمام حملوں کی منظوری دینے والا ہے۔

نومبر میں امریکہ نے غفاری کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

اگست میں افغانستان سے امریکہ کے انخلا کے وقت کابل کے ایئرپورٹ پر ہونے والے خود کش حملے کے حوالے سے جمعے کو امریکہ کی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس حملے کے خود کش بمبار کا تعلق داعش خراسان سے تھا۔ حملے میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی حکام نےگزشتہ برس نومبر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ داعش خراسان چھ ماہ سے ایک برس کے عرصے میں افغانستان سے باہر حملہ کرنے کی پوزیشن میں آ سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG