امریکہ نے کہا ہے کہ اُسے توقع ہے کہ پاکستان میں 11 مئی کو بروقت، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں گے اور یہ اس لیے بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں کیوں کہ اقتدار ایک سویلین حکومت سے دوسری منتخب حکومت کو سونپا جائے گا۔
امریکی دفتر خارجہ کے ایک ترجمان پیٹرک وینٹرل نے جمعرات کو نیوز کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ کسی مخصوص جماعت یا اُمیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔ ترجمان کے مطابق وہ اس سے قبل بھی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ امریکہ پاکستان کی آئندہ منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں انتخابی عمل کے دوران حالیہ سیاستدانوں اور اُن کے حامیوں پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گرد گروپوں کے اُن بیانات کی بھی مذمت کرتا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جمہوری سیاسی عمل میں رخنا ڈالا جائے گا۔
پاکستان میں 11 مئی کے انتخابات کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور ان انتخابات کی نگرانی کے لیے مقامی مبصرین کے علاوہ غیر ملکی مبصر بھی ملک کے مختلف حصوں میں پہلے سے اپنا کام شروع کر چکے ہیں۔