رسائی کے لنکس

معاشی سست روی سے امریکہ میں غربت بڑھ گئی


معاشی سست روی سے امریکہ میں غربت بڑھ گئی
معاشی سست روی سے امریکہ میں غربت بڑھ گئی

معاشی سست روی کے نتیجے میں 2010ء میں امریکہ میں غربت کی زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد گذشتہ 17 برسوں میں سب سے زیادہ رہی۔

اعدادوشمار سے متعلق ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال امریکہ میں غربت کی شرح 15 فی صد سے قدرے زیادہ رہی جو 2009ء کے مقابلے میں معمولی اضافے کی نشان دہی کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ بھر میں غریبوں کی تعداد چار کروڑ 60 لاکھ سے کچھ زیادہ ہے۔

اعدادوشمار یہ ظاہر ہوا ہے کہ غربت کی سب سے زیادہ شرح افریقی نژاد امریکیوں میں ہے اور ان کی تعداد دوسروں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھی ہے۔ اس وقت امریکہ میں غربت کی زندگی گذارنے والوں میں افریقی نژاد امریکیوں کی تعداد27 فی صد سے کچھ زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاشی سست روی کے باعث 2009ء اور 2010ء کے دوران امریکی گھرانوں کی آمدنیوں میں اوسطاً دو فی صد تک کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کئی دوسرے معاشی اشاریوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ مثال کے طورپر ملازمتوں میں عورتوں کو مردوں کے ایک ڈالر کے مقابلے میں 77 سینٹ معاوضہ ملا۔

جب کہ ایسے امریکیوں کی تعداد، جن کے پاس ہیلتھ انشورنس نہیں ہے، کسی تبدیلی کے بغیر بدستور 16 فی صد سے قدرے بلند سطح پر برقرار رہی۔

XS
SM
MD
LG