رسائی کے لنکس

جاپان : غربت 16 فی صد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی


جاپان : غربت 16 فی صد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
جاپان : غربت 16 فی صد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

جاپان کی حکومت نے کہاہے کہ 2009ء کے جائزے سے ظاہرہوا ہے کہ ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والی تعداد 16 فی صد کی ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔

صحت، محنت اور سماجی بہبود کی وزارت کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سطح، 1985ء سے ، جب سے غربت کے بارے میں اعدادوشمار جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے، اپنی ریکارڈ بلندی پر ہے۔ 2009 ء سے قبل یہ سروے 2006ء میں ہواتھا۔ غربت کی موجودہ سطح 2006ء کے مقابلے میں 0.3فی صد زیادہ ہے۔

جاپان میں خط غربت کا پیمانہ یہ ہے کہ اس شخص کو غریب قراردیا جاتا ہے جس کی آمدنی قومی اوسط آمدنی کے نصف سے کم ہو۔ ان دنوں جاپان کی اوسط سالانہ آمدنی 28 ہزار ڈالر ہے۔ چنانچہ وہاں 14 ہزار سالانہ سے کم آمدنی والے افراد غریبوں کی صف میں آتے ہیں۔

وزارت کا کہناہےکہ 17 سال یا اس سے کم عمر بچوں میں بھی غربت کی شرح بلند ہوئی ہے اور 2009ء کی رپورٹ کے مطابق وہ 15.7 کی بلند ترین سطح پر تھی۔

XS
SM
MD
LG