امریکہ کے شمال مشرقی شہر مڈِل ٹاؤن میں گیس سے چلنے والے بجلی کے ایک پلانٹ میں اتوار کوہونے والے دھماکے میں حکام نے پانچ افراد کی ہلاکت اور 12 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یہ واضح نہیں کہ حادثے کے وقت پلانٹ کے مرکزی حصے میں کتنے لوگ موجود تھے لیکن امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ عمارت کے اندر تلاش کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور دو کلومیٹر تک فاصلے پر گھروں کو زلزلے کی مانند جھٹکے لگے۔
بجلی کا یہ پلانٹ تعمیر کے آخری مراحل میں تھا اور اس منصوبے پر کئی کمپنیاں کام کررہی تھیں۔ 620 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے اس بجلی گھر کی تعمیر دو سال قبل شروع ہوئی تھی لیکن اس دوران پہلے کبھی کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔