رسائی کے لنکس

مالی: بماکو امن معاہدہ، محکمہٴخارجہ کا خیرمقدم


’ہم مالی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جس معاہدے کو پایہٴتکمیل تک پہنچانے میں الجیریا میں منعقدہ امن مذاکرات میں شریک تمام فریق شامل ہیں‘: ترجمان محکمہٴخارجہ

امریکہ نے مالی میں امن اور مصالحت کے لیے کیے گئے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے، جس پر ہفتے کے روز بماکو میں دستخط کیے گئے۔

ایک بیان میں، محکمہٴخارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے کہا ہے کہ ’ہم مالی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جس معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں الجیریا میں منعقدہ امن مذاکرات میں شریک تمام فریق شامل ہیں‘۔

ترجمان نے کہا ہے مصالحت تک پہنچنے اور مکالمے کے ذریعے اپنے تمام اختلافات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کے حوالے سے، ہم تمام فریق کی کوششوں کے معترف ہیں۔

بیان میں حکومت الجیریا کا شکریہ ادا کیا گیا، جس نے مذاکرات کے دوران مصالحتی عمل کی قیادت کی۔

ساتھ ہی، ترجمان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے مرحلے میں، تمام تریق امن عمل کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

جان کِربی نے کہا ہے کہ ایسے میں جب معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، امریکہ مالی کے عوام کا ساتھ دیتا رہے گا۔

ترجمان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ امن کی بنیاد ہر عوام کے مستقبل کو یقینی بنایا جائے گا اور خوش حالی کا دور دورہ آئے گا، جس کا مالی کا عوام حقدار ہے۔

XS
SM
MD
LG