رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے پھر انکار، حامیوں کے واشنگٹن میں مظاہرے

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ابھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔ 

16:39 3.11.2020

صدارتی انتخابات کے بعد حلف برداری تک کے مراحل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ ڈے اور اُمیدوار کی کامیابی کے بعد بھی اقتدار کی منتقلی کا عمل لگ بھگ ڈھائی ماہ میں مکمل ہوتا ہے۔ نومبر سے لے کر نئے صدر کی 20 جنوری کو حلف برداری تک کے عرصے کو عبوری دور کہا جاتا ہے۔

امریکی قانون میں اس عرصے کے دوران ہونے والے عمل کا طریقۂ کار وضع کیا گیا ہے جو صرف وائٹ ہاؤس کی چابی کامیاب اُمیدوار کے حوالے کرنے سے زیادہ پیچیدہ عمل ہے۔

آئیے اس عرصے کے دوران ہونے والے عمل کا مرحلہ وار جائزہ لیتے ہیں۔

تین نومبر

نومبر کے پہلے منگل کو امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں قائم مختلف الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ووٹر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ووٹرز براہِ راست اپنے من پسند اُمیدوار کو ووٹ کاسٹ نہیں کرتے بلکہ ایسے الیکٹرز کو ووٹ دیتے ہیں جو بعد میں الیکٹورل کالج کے ذریعے اُمیدوار کو ووٹ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے

16:40 3.11.2020

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں پاکستانیوں کی دلچسپی

16:53 3.11.2020

امریکہ کے انتخابات میں 270 کا ہندسہ اہم کیوں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں 270 کے ہندسے کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ یہ ہندسہ خوش بختی کی علامت ہو یا نہ ہو، لیکن اس تعداد کے برابر یا اس سے زیادہ مندوبین یعنی ڈیلیگیٹس کے ریاستوں سے انتخاب پر کوئی امیدوار وائٹ ہاؤس تک پہنچ سکتا ہے۔

امریکہ کی صدارت کا فیصلہ قومی پاپولر ووٹ یعنی صدر کا انتخاب براہِ راست ووٹ سے نہیں ہوتا۔ صدر کے چناؤ کا فیصلہ ایک ایسے نظام کے ذریعے ہوتا ہے جس کے دو مراحل ہیں۔

پہلے مرحلے میں رائے دہندگان مندوبین کا انتخاب کرتے ہیں۔ جس امیدوار کے حمایت یافتہ مندوبین کی تعداد زیادہ ہو وہ وائٹ ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ اس نظام کے تحت ریاست کی سطح پر ڈالے گئے ووٹوں کے بعد الیکٹورل کالج تشکیل پاتا ہے اور پھر یہ الیکٹورل کالج یا ڈیلیگیٹس صدر کو منتخب کرتے ہیں۔

امریکی نظام کے تحت ہر ریاست میں اس کی آبادی کے تناسب سے ڈیلیگیٹس کی تعداد مخصوص ہے اور جس ریاست میں جس جماعت کو کل ووٹوں میں برتری حاصل ہوتی ہے۔ اس ریاست میں اسی پارٹی کے تمام ڈیلیگیٹس کامیاب تصور ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے

17:02 3.11.2020

جو بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کے حالاتِ زندگی

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG