رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ کا انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے پھر انکار، حامیوں کے واشنگٹن میں مظاہرے

اتوار کو اپنی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ابھی ہمیں طویل سفر طے کرنا ہے۔ یہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے۔ 

19:49 4.11.2020

08:59 5.11.2020

بائیڈن کے 253 اور ٹرمپ کے 213 الیکٹورل ووٹ

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے ہیں۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جو بائیڈن 253 اور ڈونلڈ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔

آئندہ چار برس کے لیے وائٹ ہاؤس کا مکین بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

09:24 5.11.2020

چھ ریاستوں کے نتائج آنا باقی

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں اب تک 44 ریاستوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں اور مزید چھ ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

ریاست پینسلوینیا سب سے اہم ریاست تصور کی جا رہی ہے جس کے نتائج کا نہ صرف دونوں صدارتی امیدواروں کو انتظار ہے بلکہ امریکی عوام بھی بے چینی سے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

پینسلوینیا میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 20 ہے جب کہ جارجیا اور نارتھ کیرولائنا کے الیکٹورل ووٹ بالترتیب 16 اور 15 ہیں۔

ریاست ایریزونا کے 11 الیکٹورل ووٹ بھی دونوں صدارتی امیدواروں کی فتح میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ریاست نیواڈا کے 6 اور الاسکا کے تین الیکٹورل ووٹ ہیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔

09:53 5.11.2020

ریاست نیبراسکا میں الیکٹورل ووٹ تقسیم

امریکہ کی ریاست نیبراسکا میں الیکٹورل ووٹ دونوں امیدواروں کے درمیان تقسیم ہوئے ہیں۔

ریاست نیبراسکا میں الیکٹورل ووٹ کی کل تعداد پانچ ہے جس میں سے چار ووٹ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ایک ووٹ ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے حاصل کیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG