دونوں امیدوار کن ریاستوں میں کامیاب رہے؟
مشی گن اور وسکونسن میں بائیڈن کامیاب
صدر ٹرمپ کے تحفظات
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وکلا نے معنی خیز رسائی مانگ لی ہے لیکن اس سے کیا ہوگا؟
صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم نے بعض ریاستوں میں ووٹنگ رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ انتخابی نظام کی خودمختاری اور صدارتی انتخابات کو نقصان ہو چکا ہے۔ اُن کے بقول اس معاملے پر بات ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی 50 میں سے 44 ریاستوں کے انتخابی نتائج آ چکے ہیں جس کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔
یقین ہے ہم کامیاب ہوں گے: بائیڈن
امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تاہم ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہم انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔
اُن کے بقول یہ کامیابی اکیلے اُن کی نہیں بلکہ امریکی عوام کی کامیابی ہوگی۔