امریکہ نے شام کی صورتحال کے تناظر میں رواں ہفتے روس کے ساتھ ہونے والی بات چیت ملتوی کر دی ہے۔
آئندہ جمعرات کو ہیگ میں طے اس بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششوں میں ایک تازہ ترین مذاکراتی عمل آغاز کرنا تھا۔
پیر کو دیر گئے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یہ التوا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات پر ردعمل وضع کرنے کے لیے ’’جاری مشاورت‘‘ کی وجہ سے کیا گیا۔
روس کے نائب وزیر برائے امور خارجہ نے اس امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ ان خبروں میں ’’بہت معمولی شبہ‘‘ ہے کہ شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے۔
شام کے ایک اتحادی روس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی قوتوں کے پاس ایسے حملوں کے ثبوت نہیں ہیں۔
شام کی حکومت اور حزب مخالف کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے امریکہ اور روس کی کوششوں پر پیش رفت دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے نتائج پر منحصر ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ اس عمل کے لیے پرعزم ہے اور روس کے ساتھ بات چیت کے سلسلے کو دوبارہ طے کیا جائے گا۔