رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹروں کی بیجنگ میں چینی نائب صدر سے ملاقات


امریکی سینیٹروں کی بیجنگ میں چینی نائب صدر سے ملاقات
امریکی سینیٹروں کی بیجنگ میں چینی نائب صدر سے ملاقات

حالیہ ہفتوں کے دوران درجنوں وکیل اورسرگرم کارکن گرفتار کیےگئے ہیں جِن میں مشہورمصور آئی وائی وائی شامل ہیں

امریکی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی کےقائد ہیری ریڈ اور دیگر نو سینیٹرجمعرات کے دِن چین کے نائب صدرزی جِن پنگ اور چینی قانون ساز اسمبلی کے لیڈر وو وینگو سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

چین کا دورہ کرنے والا امریکی سینیٹ کا یہ سب سے بڑا وفد ہے۔ توقع ہے کہ بات چیت میں مشکل معاشی معاملات اور منحرفین کے خلاف چین کی کارروائی کامعاملہ زیر بحث آئے گا۔ حالیہ ہفتوں کے دوران درجنوں وکیل اور سرگرم کارکن گرفتار کیے گئے ہیں جِن میں مشہورمصور آئی وائی وائی شامل ہیں۔

سینیٹروں کو چین کی طرف سے توانائی کی صاف شفاف تیکنولوجی کے فروغ کے سلسلے میں تیزی سے کی گئی پیش رفت میں بھی خصوصی دلچسپی ہے۔
ایک باضابطہ بیان میں ریڈ نے کہا کہ امریکی اور چینی تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ دنیا کے لیے بھی اہم ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ عالمی معیشت کی ترقی کا انحصارامریکہ اور چین کی طرف سے تجارت، کرنسی اور شفاف توانائی کےمیدان میں مل کر کام کرنے سے وابستہ ہے۔

بدھ کے روز وفد نے نائب وزیر اعظم وینگ قی شان اور مرکزی بینک کے سربراہ زاؤ ژیاشن سے ملاقات کی۔ گروپ شینگڈو اور ژیان شہروں میں شفاف توانائی کے منصوبوں کا بھی دورہ کرے گا۔

XS
SM
MD
LG