امریکی قانون سازوں پر مشتمل ایک 10رکنی وفد اِس وقت چین کے دورے پر ہے، جِس دوران بات چیت میں معاشی اور انسانی حقوق کےمعاملات پر دھیان مرکوز رہے گا۔
سینیٹر ہیری ریڈ کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ دورے میں حکومتی عہدے داروں کے ساتھ ملاقاتیں، اوربجینگ، شنگڈو اور ژیان کے شہروں میں امریکی سرمایہ کاری کے مراکزاور شفاف توانائی کے پراجیکٹز کا دورہ شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت تجارت، کرنسی اور خارجہ امور کے امور پر مرتکز رہے گی۔