مزاح نگار اور اکیڈمی ایوارڈ کی میزبان ایلن ڈیجنریس کی ایک تصویر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر 20 لاکھ سے زائد افراد نے شیئر کیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ہالی وڈ کی نامور شخصیات کے جھرمٹ میں موجود ایلن کی یہ تصویر اُن کے ایک ساتھی اداکار براڈلی کوپر نے کھینچی اور اسے ٹوئیٹر پر شیئر کیا۔
اس تصویر نے 2012ء کے انتخابات صدر براک اوباما کی دوبارہ کامیابی کے بعد ٹوئیٹر پر شیئر کی جانے والی تصاویر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ امریکی صدر کی اُس تصویر کو سات لاکھ اسی ہزار افراد نے شیئر کیا تھا۔
اتوار کی شب اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں لی گئی اس تصویر میں ڈیجنریس، کوپر اور نظر آنے والی دیگر شخصیات کے گروپ نے مشترکہ طور پر 11 آسکر ایوارڈز جیتے ہیں۔
بیک وقت اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے ٹوئیٹر استعمال کرنے کی وجہ سے کمپنی کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور آدھا گھنٹے تک سروس وقتاً فوقتاً معطل ہوتی رہی۔