رسائی کے لنکس

صومالی امداد کو سیاسی رنگ نہیں دیا جا رہا: امریکہ


صومالی بچے ہاتھوں میں برتن لئے کھانے کے انتظار میں
صومالی بچے ہاتھوں میں برتن لئے کھانے کے انتظار میں

امریکہ نے اقوامِ متحدہ کے امدادی حکام کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ صومالیہ میں خوراک کی تقسیم کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان پی جے کراؤلی نے جمعے کے روز کہا کہ یہ الزامات غلط ہیں۔

اسی ہفتے اقوامِ متحدہ کے پروگرام برائے عالمی خوراک کے حکام نے کہا تھا کہ امریکہ کے سخت قوانین کی وجہ سے ضرورت مندوں کو خوراک کی ترسیل کا عمل رک گیا ہے۔ ان قوانین کا مقصد صومالیہ میں الشباب تنظیم کو امداد کی منتقلی روکنا ہے۔

XS
SM
MD
LG