امریکہ اور جنوبی کوریا کی فورسز نے پیر کو ساحلی شہر پوہنگ میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا، یہ مشقیں سالانہ فاؤل ایگل نامی فوجی مشقوں کا حصہ ہیں۔
جاپان میں اوکیناوا میں مقیم امریکی میرین کور کے فرسٹ لیفٹیننٹ جسٹن ویٹکر نے کہا کہ " بحران کی صورت میں ممکنہ طور پر کوریائی فوج اور امریکی فوج مل کر --- جو بھی خطرہ درپیش ہو گا (اس کا مقابلہ کریں گی) اور کوریائی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔ (میں) ایک بار پھر (کہوں گا) صرف بحران سے نمٹنے کے لیے"۔
جنوبی کوریا کی فوج کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں نیوی اور میرین کے 7,600 اہلکاروں، 30 بحری جہازوں اور اس کے ساتھ ساتھ کئی جہازوں نے بھی حصہ لیا۔
اس ماہ کے اوائل میں ان فوجی مشقوں کے شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے مختصر فاصلے کے دو میزائل فائر کیے تھے۔
شمالی کوریا تواتر کے ساتھ ان فوجی مشقوں کی یہ کہہ کر مخالفت کرتا ہے کہ مبینہ طور پر اُس پہ یہ حملہ کرنے کی مشق ہے جبکہ سئیول اور واشنگٹن انہیں دفاعی نوعیت کی مشقیں قرار دیتے ہیں۔
فاؤل ایگل نامی فوجی مشقیں 24 اپریل تک جاری رہیں گی۔