رسائی کے لنکس

امریکی تاجر گاہکوں سے 70 لاکھ ڈالر کی شرط ہار گیا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ٹیکساس کے جم میکنگویل نے ایک اسکیم کا اعلان کیا تھا کہ امریکن نیشنل فٹ بال لیگ کے سپر باؤل کے ایک مقابلے سے پہلے ان کے اسٹور سے 6 ہزار ڈالر سے زائد کی خریداری کرنے والے کو وہ رقم واپس کر دی جائے گی اگر سیاٹل سی ہاکس ٹیم گیم جیت گئی۔

فرنیچر کے ایک امریکی تاجر قدرے ایک کمزور فٹ بال ٹیم کی فتح پر اپنے گاہکوں سے 70 لاکھ ڈالر ہار گئے۔

ٹیکساس کے جم میکنگویل نے ایک اسکیم کا اعلان کیا تھا کہ امریکن نیشنل فٹ بال لیگ کے سپر باؤل کے مقابلوں سے پہلے ان کے اسٹور سے 6 ہزار ڈالر سے زائد کی خریداری کرنے والے کو وہ رقم واپس کر دی جائے گی اگر سیاٹل سی ہاکس ٹیم گیم جیت گئی۔

سیاٹل سی ہاکس کو قدرے کمزور ٹیم سمجھا جاتا تھا مگر اتوار کی شام ہونے والے ایک کھیل میں ڈنور برونکوس کو انہوں نے آٹھ کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے ہرا دیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 11 کروڑ سے زائد افراد نے ٹیلی ویژن پر یہ کھیل دیکھا جو کہ امریکہ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قرار دیا جارہا ہے۔

مینگویل کے مطابق ایک ہزار افراد نے اس اسکیم میں حصہ لیا۔ انہوں نے ہیوسٹن کرونیکل سے گفتگو میں کہا کہ اس جوئے میں ان کی مکمل ہار نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے اپنے کئی گاہکوں کو خوش کیا اور عمر بھر کے لیے اپنا گاہک بنا رہا ہوں۔
XS
SM
MD
LG