رسائی کے لنکس

مہمند ایجنسی دہشت گرد حملہ، امریکہ کی شدید مذمت


ایک بیان میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری آبادی پر نماز جمع کے وقت مسجد میں کیا جانے والا یہ حملہ خطے کے ممالک کو لاحق دہشت گردی کے حوالے سے ایک ہولناک واقعہ ہے

امریکہ نے مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حملے میں اب تک 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

ایک بیان میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری آبادی پر نماز جمع کے وقت مسجد میں کیا جانے والا یہ حملہ خطے کے ممالک کو لاحق دہشت گردی کے حوالے سے ایک ہولناک واقعہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ''ہم ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور احباب کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں، جب کہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے متمنی اور دعاگو ہیں''۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ''دہشت گردی کے اس افریت سے نبردآزما ہونے میں ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ایسے وحشیانہ حملے کرنے والوں کے خلاف حکومتِ پاکستان کے عزم میں ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں''۔

XS
SM
MD
LG