رسائی کے لنکس

’کوئی شک نہیں‘ کہ شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے:بائیڈن


نائب صدر جو بائیڈن
نائب صدر جو بائیڈن

اُدھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا ہے کہ 21 اگست کو دمشق میں ہونے والے مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت نے گزشتہ ہفتے دمشق میں کیمیائی حملے کیے اور اس پر اسے ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیئے۔

ایک ایسے وقت جب شام کے خلاف فوجی کارروائی کے بعض آپشنز پر تیاری کی جار رہی ہے مسٹر بائیڈن نے ٹیکساس میں ایک تقریب سے خطاب میں اسد حکومت کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بین الاقوامی روایات کی خلاف ورزی کی گئی اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ شام کی حکومت اس کی ذمہ دار ہے۔ ان کے بقول امریکہ اور اس کے اتحادی پراحتساب کے لیے پرعزم ہیں۔

" صدر کا اور میرا ماننا ہے کہ جنہوں نے نہتے مردوں، عورتوں اور بچوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کیے انھیں ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیئے۔"

اُدھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا ہے کہ 21 اگست کو دمشق میں ہونے والے مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس آئندہ ہفتے جاری کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’اس حقیقت کے محتاط جائزے‘‘ اس نتیجے کی حمایت کرتے ہیں کہ ان حملوں کے پیچھے اسد حکومت تھی اور اس پر ردعمل امریکہ اور دنیا کے مفاد میں ہے۔

’’اس پر ردعمل کا اظہار نہ کرنے سے کیمیائی ہتھیاروں کے مزید استعمال کی اجازت دینے کے مترادف ہے اور اس سے بین الاقوامی معیار تحلیل ہوں گے…. جس تشویش ہے کہ (شام) اور کئے دیگر کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں جو کہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔‘‘

شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے انکار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ دمشق کے قریب ہونے والی لڑائی میں باغیوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جس میں سینکڑوں افراد مارے گئے۔
XS
SM
MD
LG