شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق سفارتی کوششوں کی کامیابی پر امریکی عوام کی رائے منقسم ہے۔
گیلپ کی جانب سے کروائے گئے رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق 45 فیصد امریکی کسی حد تک پُر امید ہیں جب کہ 44 فیصد نے ان کوششوں کی کامیابی پر شک و شبہ کا اظہار کیا۔
جائزے کے نتائج جمعہ کو جاری کیے گئے۔
اس جائزے میں شامل افراد سے شام کے کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق روس کے پیش کردہ منصوبے کے بارے میں ان کی رائے پوچھی گئی۔
یہ جائزہ صدر براک اوباما کے رواں ہفتے خطاب کے بعد دو روز جاری رہا، صدر اوباما نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ شام کے خلاف امریکی کارروائی کا امکان بدستور موجود ہے، تاہم اُنھوں نے سفارتی حل کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
رائے عامہ کے جائزے کے مطابق امریکہ کی جانب سے شام پر فوجی کارروائی کے خلاف ہے امریکیوں کی اکثریت میں اضافہ ہوا ہے۔ تازہ جائزے میں اس رائے کی حمایت کرنے والوں کی شرح 62 فیصد رہی، جب کہ آٹھ روز قبل یہ شرح 53 فیصد تھی۔