رسائی کے لنکس

موغادیشو: الشباب کے خلاف امریکی فضائی کارروائی


فائل
فائل

صومالی حکام نے کہا ہے کہ انتہاپسند گروپ کے خلاف جاری کارروائی کے نتیجے میں الشباب کے خلاف بڑی سطح کی کارروائی کے لیے راہ ہموار ہوتی ہے

صومالیہ میں مقامی حکومت کے ساتھ مل کر امریکہ نے الشباب کے شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے، جس میں ’’متعدد‘‘ دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

یہ بات بدھ کے روز امریکہ کی افریقی کمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو کی گئی یہ کارروائی دارالحکومت موغادیشو کے شمال مغرب میں 97 کلومیٹر کے فاصلے پر کی گئی۔

صومالی حکام نے کہا ہے کہ انتہاپسند گروپ کے خلاف جاری کارروائی کے نتیجے میں الشباب کے خلاف بڑی سطح کی کارروائی کے لیے راہ ہموار ہوتی ہے۔ الشباب القاعدہ سے منسلک ایک باغی گروپ ہے۔ صومالی راہنماؤں میں، جن میں صدر شامل ہے، نے اعلان کیا ہے کہ اِس کی تیاری جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG