رسائی کے لنکس

بداوی کو 1000کوڑوں کی سزا، امریکہ کا نظرثانی کا مطالبہ


فائل
فائل

بقول ترجمان،’حکومت امریکہ نے سعودی حکام سے بداوی کے مقدمے اور سنائی جانے والی سزا پر نظر ثانی کرنے اور اس ظالمانہ سزا کو منسوخ کرنے پر زور دیا ہے‘

امریکہ نے سعودی عرب کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن، رؤف بداوی کو 1000 کوڑوں اور 10 برس قید کی سزا سنائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں، محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے اِسے ’غیر انسانی سزا‘ قرار دیا ہے، اور حکومت سے ’یہ ظالمانہ سزائیں‘ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اُن کا قصور یہ تھا کہ وہ آزادی اظہار اور آزادی مذہب کے حقوق کی پاسداری کے خواہاں تھے۔

بقول ترجمان،’حکومت امریکہ نے سعودی حکام سے بداوی کے مقدمے اور سنائی جانے والی سزا پر نظرثانی اور اس ظالمانہ سزا کو منسوخ کرنے پر زور دیا ہے‘۔

جین ساکی نے کہا ہے کہ ’امریکہ ایسے قوانین کا سخت مخالف ہے، جن میں مرتد ہونے سے متعلق قوانین بھی شامل ہیں، جن کے باعث اِن آزادیوں کے استعمال میں قدغن لاگو ہوتی ہے۔ اور، ہم تمام ملکوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اِن حقوق کی فی الواقع پاسداری کو یقینی بنائیں‘۔

XS
SM
MD
LG