رسائی کے لنکس

ترک صحافیوں کی گرفتاری، محکمہٴخارجہ کا تشویش کا اظہار


امریکی محکمہٴخارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافتی آزادی، قانونی طرز عمل، اور عدالتی آزادی صحتمند جمہوریت کے کلیدی عناصر ہیں، جو تُرک آئین کا حصہ ہیں

امریکی محکمہٴخارجہ نےترکی سےموصول ہونے والی اِن خبروں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، جِن میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز ملک بھر کے مختلف مقامات پر پولیس نے چھاپے مارے، جس دوران متعدد صحافی گرفتار کیے گئے۔

ایک بیان میں، خاتون ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ اِس معاملے کی تفصیل معلوم کی جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’معلوم ہوتا ہے میڈیا کے وہ ادارے جو موجودہ ترک حکومت کی کھل کر مخالفت کرتے ہیں، وہ ترکی کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ہدف بن رہے ہیں‘۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’صحافتی آزادی، قانونی طرز عمل، اور عدالتی آزادی صحتمند جمہوریت کے کلیدی عناصر ہیں، جو تُرک آئین کا حصہ ہیں‘۔

بقول ترجمان، ’بحیثیت ایک دوست اور اتحادی کے، ہم ترک حکام پر زور دیتے ہیں کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کہیں اِن اقدامات کے باعث، حقیقی اقدار اور ترکی کی اپنی جمہوری بنیادوں کی خلاف ورزی تو سرزد نہیں ہو رہی‘۔

XS
SM
MD
LG