رسائی کے لنکس

لشکر طیبہ اور القاعدہ کے تنظیمی ڈھانچوں میں مطابقت


لشکر طیبہ اور القاعدہ کے تنظیمی ڈھانچوں میں مطابقت
لشکر طیبہ اور القاعدہ کے تنظیمی ڈھانچوں میں مطابقت

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری جینٹ ناپولیٹانو نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ بھارت کے لیے خطرہ ہے جب کہ امریکہ کو بھی اس سے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ لشکر طیبہ کی صلاحیت اور تنظیمی ڈھانچا القاعدہ سے مطابقت رکھتا ہے۔

جینٹ ناپولیٹانو نے گذشتہ ہفتے دورہ بھارت میں دونوں ملکوں کے درمیان سلامتی کے اُمور سے متعلق دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی تھی جس میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

بھارت کا الزام ہے کہ نومبر 2008ء ممبئی حملوں میں ملوث شدت پسندوں کو پاکستان کی حمایت حاصل تھی۔

حملہ آور جن میں لشکر طیبہ سے منسلک عسکریت پسند بھی شامل تھے، تین روز تک ایک ہوٹل اور یہودیوں کے ایک مرکز سمیت متعدد عمارتوں پر قابض رہے، اور ان حملوں میں مجموعی طور پر 166 افراد مارے گئے۔

XS
SM
MD
LG