رسائی کے لنکس

نیپال زلزلہ متاثرین، امریکی امدادی ٹیم کھٹمنڈو روانہ


زلزلے کے نتیجے میں دو کروڑ 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جس نے ہمالیہ کی اوٹ میں واقع اس غریب ملک کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ جذبات سے مغلوب، نیپالی حکام نے بین الاقوامی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے

امریکہ نے آفات سے نبردآزما ہونے پر مامور امدادی ٹیم، جس میں کارکن اور 10 لاکھ ڈالر کا امدادی سامان شامل ہے، فوری طور پر نیپال کے زلزلہ زدہ علاقے کی طرف بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ چٹانوں پر بسنے والے ایشیائی ملک میں اس تباہ کُن قدرتی آفت کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک و خمی ہوئے ہیں۔

ہفتے کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے، امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) نے بتایا ہے کہ امدادی دستہ روانہ کرنے کے لیے اس وقت امریکہ کے غیرملکی آفات کی صورت میں اعانت (اوایف ڈی اے) کے دفتر کے ساتھ مل کر کام جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ امدادی رقم ابتدائی نوعیت کی ہے، تاکہ، بقول اعلان ’فوری ضروریات پوری کی جاسکیں‘۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر، ’او ایف ڈی اے‘ نے کہا ہے کہ صورت حال کا مشاہدہ کیا جارہا ہے، جب کہ مزید امداد کی تیاری کی جارہی ہے۔

نیپال میں 7.8 کی شدت سے آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں دو کروڑ 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جس نے ہمالیہ کی اوٹ میں واقع اس غریب ملک کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

جذبات سے مغلوب، نیپالی حکام نے بین الاقوامی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ہمسایہ بھارت اور پاکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سب سے پہلے بھارت نے طبی آلات اور امدادی ٹیموں پر مشتمل ایک طیارہ روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اِسی طرح، پاکستان نے بھی طبی امداد اور بچاؤ اور امدادی ٹیم نیپال روانہ کر دی ہے۔

XS
SM
MD
LG