رسائی کے لنکس

گوانتانامو سے سعودی قیدی منتقل


یہ گزشتہ تین ہفتوں میں گوانتانامو سے منتقل کیا جانے والا ساتواں قیدی تھا۔ یہاں اب بھی دہشت گردی و انتہا پسندی کے الزام میں 142 افراد قید ہیں۔

امریکہ نے گوانتانامو کے قید خانے سے ایک اور قیدی کو رہا کر دیا ہے۔

کیوبا میں واقع امریکی قید خانے سے محمد مُردی عیسیٰ الزہرانی کو سعودی عرب منتقل کیا گیا۔

وہ القاعدہ کے ساتھ مل کر لڑائی کرنے کے الزام میں گزشتہ 12 سال سے یہاں قید تھا۔

پنٹا گون کا کہنا ہے کہ اس سعودی قیدی کو رہا کرنے کی اجازت گزشتہ ماہ فوج، محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے حکام کی طرف سے اس بات کا تعین کرنے کے بعد دی گئی جس کے مطابق اب یہ امریکہ کے لیے مزید خطرے کا باعث نہیں ہے۔

الزہرانی سعودی عرب میں بحالی کے ایک پروگرام میں شامل ہوگا۔

یہ گزشتہ تین ہفتوں میں گوانتانامو سے منتقل کیا جانے والا ساتواں قیدی تھا۔ یہاں اب بھی دہشت گردی و انتہا پسندی کے الزام میں 142 افراد قید ہیں۔

صدر براک اوباما نے اس قید خانے کو بند کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کانگریس نے ان کی اس کوشش کو مسترد کردیا۔

XS
SM
MD
LG