رسائی کے لنکس

2014 عملی اقدمات کا سال ہے: صدر اوباما


صدر اوباما ہفتہ وار خطاب کررہے ہیں
صدر اوباما ہفتہ وار خطاب کررہے ہیں

صدر اوباما نے کہا کہ اس کی شروعات کانگریس کو کرنی چاہیئے اور ان 13 لاکھ امریکیوں کے لیے ’انشورنس‘ کی منظوری دینا ہو گی جنہیں معاشی بحران کے دوران نوکریوں سے نکالا گیا تھا۔

امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ 2014 کا عملی اقدامات کرنے کا سال ہے۔

ہفتے کو انھوں نے کہا کہ اس کی شروعات کانگریس کو کرنی چاہیئے اور ان 13 لاکھ امریکیوں کے لیے ’انشورنس‘ کی منظوری دینا ہو گی جنہیں معاشی بحران کے دوران نوکریوں سے نکالا گیا تھا۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں صدر اورباما نے وفاقی پروگرام کو معیشت کی بحالی کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگ نئی نوکریوں کی تلاش کے عمل کے اپنے خاندانوں کی دیکھ کر پائے گے۔

انھوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے کالجوں و تعلیمی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے جس میں ان سے مشاورت کی جائے گی کہ وہ ایسے اقدامات تجویز کریں جن سے مزدور ایسے ہنر سیکھ سکیں جو کہ دور حاضر کی ضرورت ہیں۔

ریپبلیکن سنیٹر تھاڈ کوچران نے مسٹر اوباما کے ہیلتھ کئیر متعلق موجودہ قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ختم کرنے یا اس کے لیے امداد نا دینے کا مطالبہ کیا۔ انھوں کہا کہ ملک دوبارہ سے اس پر کام کرے اور ایک نیا پروگرام ترتیب دیا جائے۔
XS
SM
MD
LG