واشنگٹن —
امریکہ میں سیکرٹ سروس نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ڈاک کی چھان بین کرنے والوں کو ایک ایسا مشکوک خط ملا ہے جس میں ممکنہ طور پر اسی طرح کا زہر آلود مواد تھا جو کہ دو خطوں کے ذریعے نیویارک کے میئر مائیکل بلومبرگ کو بھیجا گیا تھا۔
امریکی صدر کی حفاظت پر معمور اس ایجنسی نے کہا ہے کہ اُنھوں مشکوک خط تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے حوالے کر دیا ہے تاکہ وہ اس کے مزید تجزیے اور تفتیش کر سکے۔
ایجنسی کے مطابق یہ خط وائٹ ہاؤس کو بھیجا گیا تھا۔
اس واقعہ سے چند گھنٹے قبل ہی نیویارک پولیس نے بتایا تھا کہ شہر کے میئر مائیکل بلومبرگ کو بھیجے جانے والے دو خطوں میں زہریلے مواد کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔
جناب بلومبرگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں آلودہ خطوط بھیجنے کا تعلق امریکہ میں ہتھیاروں پر پابندی کے لیے چلائی جانے والی مہم میں ان کی سرگرم شرکت سے ہے۔
نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے مائیکل بلومبرگ کا کہنا تھا کہ انہیں ملنے والے ایک خط میں واضح طور پر امریکہ میں ہتھیاروں سے متعلق قوانین میں تبدیلیوں کے لیے ان کی کوششوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں نیویارک کے میئر کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا خط نہیں ہے جو کسی کو بھیجا گیا ہے اور اس طرح کی کوششوں سے ان کا عزم متاثر نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ مائیکل بلومبرگ امریکہ میں ہتھیاروں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کے سرگرم حامی سمجھے جاتے ہیں۔
انہوں نے 2006ء میں 'میئرز اگینسٹ اللیگل گنز' نامی اتحاد تشکیل دیا تھا جس میں امریکہ کے مختلف شہروں کے 15 میئر شامل تھے۔ اب امریکہ بھر کے 950 شہروں کے میئرز 'گن کنٹرول' کی کوششیں کرنے والی اس تنظیم کا حصہ ہیں۔