رسائی کے لنکس

امریکہ: کیلی فورنیا میں بھڑکنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا


امریکہ کے محکمہ ِ جنگلات کے مطابق مشہور ِ زمانہ یوسمائیٹ پارک میں دو ہفتے پہلے لگنے والی یہ آگ 90,000 ہیکٹرز سے زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مشہور یوسمائیٹ پارک میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے اور آگ بجھانے کا 5,000 سے زائد عملہ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگا ہے۔

دو ہفتے قبل لگنے والی یہ آگ مستقل بھڑک رہی ہے اور پھیلتی جا رہی ہے۔

امریکہ کے محکمہ ِ جنگلات کے مطابق مشہور ِ زمانہ یوسمائیٹ پارک میں دو ہفتے پہلے لگنے والی یہ آگ 90,000 ہیکٹرز سے زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے۔

اس آگ کی وجہ سے اب تک 100 گھر اور کاروباری عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ تقریباً 4,500 عمارتوں کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ اس آگ کی لپیٹ میں آ سکتی ہیں۔

آگ بجھانے کے عملے کا کہنا ہے کہ اب تک آگ کی وجہ سے 40% رقبے پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں تقریباً ایک ڈیڑھ ماہ مزید لگ سکتا ہے۔

امریکہ میں لگنے والی یہ آگ رواں برس امریکہ میں آگ لگنے کا سب سے بڑا واقعہ ہے جبکہ ریاست کیلی فورنیا کی تاریخ میں آگ لگنے والا پانچواں بڑا واقعہ ہے۔
XS
SM
MD
LG