رسائی کے لنکس

وینا ملک سبزی خور بن گئیں، لوگوں کو سبزیوں کی جانب راغب کریں گی


وینا ملک سبزی خور بن گئیں، لوگوں کو سبزیوں کی جانب راغب کریں گی
وینا ملک سبزی خور بن گئیں، لوگوں کو سبزیوں کی جانب راغب کریں گی

بھارتی ٹیلی ویثرن کے رئیلی شو" بگ باس" میں اداکاری کرکے شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک سبزی خور بن گئی ہیں اور گوشت کھانا چھوڑ دیا ہے۔ وہ بہت جلد بھارتیوں کو سبزیوں کے فائدے بتاتی بھی نظر آئیں گی۔

دراصل جلد میڈیا پر ان کا ایک اشتہار آنے والا ہے، جس میں انہوں نے جانوروں کے شکار اور انہیں ہلاک کرنے سے روکنے پر زور دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانے کے فوائد بیان کئے ہیں۔

پیپلز فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیمل (پی ای ٹی اے) نام کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے اس اشتہارمیں وینا پوری دنیا میں جانوروں کی خوراک کے لیے ہلاکت روکنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانے پرزور دیں گی ۔ یہ اشتہار رواں ماہ دنیا بھر کے ٹی وی چینلز اور دیگر ذرائع ابلاغ میں ریلیز ہوگا۔

ایک بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں وینا ملک کا کہنا ہے " زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانے کا فیصلہ کرنا میری زندگی کے چند بہترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔ اس فیصلے سے ایک جانب تو خوراک کے لیے جانوروں کی ہلاکت روکنے میں مدد ملے گی تو دوسری جانب ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی"

اس اشتہار میں کام کرکے وینا ملک ان نامورفنکاروں، کھلاڑیوں اور مشہور لوگوں میں شامل ہوگئی ہیں جو گوشت خوری کے خلاف ہیں اور سبزیوں کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں ۔ ایسے لوگوں میں لارا دیتہ، شاہد کپور، پنکچ ایڈوانی، انیل کمبلے، امریتہ راوٴ، آر مادھون اور مرلی کارتیک شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG