رسائی کے لنکس

زہرہ سیارے کا جاپانی خلائی مشن ناکام


زہرہ سیارے کا جاپانی خلائی مشن ناکام
زہرہ سیارے کا جاپانی خلائی مشن ناکام

30 کروڑ مالیت کا یہ راکٹ مئی میں زہرہ کے سفر پر روانہ ہوا تھا اور جاپانی سائنس دانوں کو توقع تھی کہ یہ مشن ماہرین کو یہ جاننے میں مدد فراہم کرے گا کہ زمین جیسی جسامت اور عمر رکھنے والا یہ سیارہ موسمی لحاظ سے زمین سے اتنا مختلف کیوں ہے۔ زمین سورج سے زہرہ کے مقابلے میں مزید چار کروڑ میل دور ہے۔

جاپان کے خلائی ادارے جاکسا نے کہاہے کہ زہرہ سیارے کی طرف جانے والا جاپانی راکٹ اس کے مدار میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

جاکسا نے بدھ کے روز کہا کہ اکاتسوکی نامی جاپانی خلائی راکٹ کے انجن رفتار میں اس حد تک کمی کرنے میں ناکام رہے جو اسے سیارے کے مدار میں ڈالنے کے لیے درکار تھی۔

خلائی ادارے کا کہناہے کہ زمینی مرکز کا خلائی راکٹ سے رابطہ قائم ہے اور یہ امکان موجود ہے کہ جب وہ 2016ء میں ایک بار پھر زہرہ کے قریب سے گذرے گا تو اسے سیارے کے مدار میں لانے کی کوشش کامیاب ہوسکے گی۔

آسٹریلیا میں موجود خلائی امور کے ماہر مارس جونز نے وائس آف امریکہ سے کہا کہ خلائی راکٹ کی زہرہ کے مدار میں داخل ہونے میں ناکامی وقتی طورپر ایک بڑا نقصان ہے لیکن اگر جاپان کے خلائی پروگرام کے مستقبل کے حوالے سے دیکھا جائے تو یہ ایک معمولی سی ٹھوکر ہے۔

جاکسا نے 30 کروڑ مالیت کا یہ راکٹ مئی میں زہرہ کے سفر پر روانہ کیا تھا اور جاپانی سائنس دانوں کو توقع تھی کہ یہ مشن ماہرین کو یہ جاننے میں مدد فراہم کرے گا کہ زمین جیسی جسامت اور عمر رکھنے والا یہ سیارہ موسمی لحاظ سے زمین سے اتنا مختلف کیوں ہے۔ زمین سورج سے زہرہ کے مقابلے میں مزید چار کروڑ میل دور ہے۔

خلائی راکٹ اکاتسوکی پر ایسے آلات نصب ہیں جن کی مدد سے وہ سیارے کے گہرے بادلوں کے اندر سے زمین کی سطح کا جائزہ لے سکتا ہے ۔

XS
SM
MD
LG