رسائی کے لنکس

ڈوپ ٹیسٹ، احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی


فائل
فائل

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی لگا دی ہے۔

اعلان کے مطابق، شہزاد کے ڈوپ سیمپل میں افیون کی مقدار پائی گئی۔

پابندی کا اطلاق 10 جولائی سے ہوگیا، کیوں کہ احمد شہزاد کا پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں 11 جولائی کو معطل کر دیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد پر پابندی پی سی بی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کے ارتکاب پر لگائی گئی ہے۔

احمد شہزاد نے جمعے کو پابندی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’پی سی بی کی طرف سے لگائی گئی 4 ماہ کی پابندی کو قبول کرتا ہوں۔ ممنوعہ ادوایات کا استعمال کیا جو نہیں کرنا چاہیے تھا۔ یہ میرے اور ساتھی کرکٹرز کے لیے سبق ہے۔ امید ہے میں جلد کرکٹ کی دنیا میں واپس آ جاؤں گا۔‘‘

احمد شہزاد حبیب بینک کی ڈپارٹمنٹل ٹیم کے کپتان تھے۔ لیکن ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا، جبکہ قائد اعظم ٹرافی کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی ان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG