رسائی کے لنکس

وائس آف امریکہ سے سندھی زبان میں ویب پیج کاآغاز


واشنگٹن میں وائس آف امریکہ کے دفتر کا بیرونی منظر۔۔۔
واشنگٹن میں وائس آف امریکہ کے دفتر کا بیرونی منظر۔۔۔

وائس آف امریکہ نے منگل کے روز سندھی زبان کے ایک نئے ویب پیج کا اجرا کیا ہے۔ یہ ویب پیج وی او اے اردو سروس کے تحت کام کرے گا.

سندھی زبان زیادہ ترپاکستان کے جنوب مشرقی خطے میں بولی جاتی ہے، جس کے بولنے والوں کی جنوبی ایشیا میں تعداد تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے۔

نئی زبان کے ویب پیج کی مندرجات میں عالمی خبریں، حالات حاضرہ، سائنس، ٹیکنالوجی، خواتین کے امور اور تعلیم کے ساتھ ساتھ امریکہ اور جنوبی ایشیا کے خطے اور اس کی آبادی کے مابین دو طرفہ تعلقات کے امور شامل ہوں گے۔

وائس آف امریکہ کی قائم مقام ڈائریکٹر، یولانڈا لوپیز نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''یہ نئی سروس سندھی بولنے والوں کو اہم خبریں اور اطلاعات فراہم کرے گی جن کی انہیں ضرورت ہے، ساتھ ہی یہ اس خطے میں امریکہ کی کہانی سنانے کا موجب بنے گی''۔

''میں اس بات کی منتظر ہوں کہ اس نئی زبان میں پروگرامنگ کے ذریعے، وی او اے مزید لوگوں تک پہنچ پائے گا''۔

وائس آف امریکہ کی اردو سروس 1952ء سے پاکستان کے لیے نشریات پیش کرتی آرہی ہے اور اسے ہر ہفتے 60 لاکھ سے زائد افراد تک رسائی حاصل ہے۔

وائس آف امریکہ کی جانب سےعالمی خدمات کے حوالے سے، پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سندھی زبان کے اضافے کے بعد آئندہ پاکستان میں وائس آف امریکہ کے سامعین و ناظرین کی تعداد مزید بڑھے گی۔

وی او اے کی سندھی پروگرامنگ تک رسائی کے لیے لنک یا یو آر ایل ہے، وی او اے سندھی ڈاٹ کام

www.voasindhi.com

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھی زبان کے اضافے کے بعد، اب وائس آف امریکہ 48 زبانوں میں نشریات پیش کر رہا ہے، جن میں سے9 زبانیں جنوب اور وسطی ایشیا کے خطے میں بولی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG