رسائی کے لنکس

ایتھوپیا کے ٹیڈروس عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل منتخب


ٹیڈروس ایڈہانوم ۔ عالمی ادارہ صحت کے نئے ڈائریکٹر جنرل منتخت ہو گئے، 23 مئی 2017
ٹیڈروس ایڈہانوم ۔ عالمی ادارہ صحت کے نئے ڈائریکٹر جنرل منتخت ہو گئے، 23 مئی 2017

منگل کے روز عالمی ادارہ صحت نے ووٹنگ کے ذریعے پہلی بار ایک افریقی باشندے کو اپنا سربراہ منتخب کرلیا۔

ٹیڈروس ایڈہانوم کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا سے ہے۔

صحت کے عالمی ادارے میں اس بار ڈائریکٹر جنرل کے انتخاب کے لیے زیادہ بہتر طریقے اور نئے جمہوری قوانین کے تحت رائے شماری کرائی گئی۔

اس عہدے کے لیے پچھلے دو سال سے انتخابی مہم جاری تھی اور شروع میں 6 امیدوار میدان میں تھے۔

ووٹنگ ایک بند کمرے کے اجلاس میں ہوئی جس میں دنیا کے 186 ملکوں کے وزرائے صحت نے خفیہ ووٹ کے ذریعے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے 121 ووٹ حاصل کرکے اپنے قریبی حریف ڈاکٹر ڈیوڈ نیبارو کو شکست دی

مقابلے میں شامل تیسری امیدوار ڈاکٹر ثانیہ نشتر، جن کا تعلق پاکستان سے تھا، ووٹنگ کے پہلے دور میں صرف 38 ووٹ حاصل کر سکیں اور مقابلے سے باہر ہو گئیں۔

نئے ڈائریکٹر جنرل یکم جولائی کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

XS
SM
MD
LG