معاون امریکی وزیر برائے سیاسی امور، وینڈی شرمن 28 اپریل سے یکم مئی تک بھارت و بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں۔
نئی دہلی میں قیام کے دوران، اُنھوں نے بھارت کے اعلیٰ سرکاری اہل کاروں اور متمدن معاشرے کے قائدین سے ملاقات کی۔
بدھ کو محکمہٴخارجہ کے ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں وسیع تر باہمی اور علاقائی امور پر گفتگو ہوئی، جن میں نیپال کو امداد کی فراہمی کے لیے جاری علاقائی کوششوں پر بات چیت بھی شامل ہے۔
نائب امریکی وزیر برائے جنوب اور وسطی ایشیائی امور، نِشوا بسوال اور نائب امریکی وزیر برائے افریقی امور لِنڈا تھامس گرین فیلڈ بھی اعلیٰ امریکی اہل کار کے ہمراہ ہیں۔
وینڈی شرمن ’یونیورسٹی آف شکاگو‘ کے مقامی سینٹر میں منعقد ہونے والے ایک ’پینل ڈسکشن‘ میں شریک ہوں گی، جس میں باہمی اور علاقائی تنازعات پر گفتگو ہوگی۔
ڈھاکہ میں ’امریکہ بنگلہ دیش پارٹنرشپ ڈائلاگ‘ کے ابتدائی سیشن میں، وینڈی شرمن امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اہل کار سرکاری اور گفتگو میں شرکا کے سامنے سیاسی صورت حال سے متعلق امور پر آواز اٹھائیں گی۔
اس سے قبل، اکتوبر، سنہ 2014میں وینڈی شرمن نے تیسرے امریکہ بنگلہ دیش پارٹنرشپ ڈائلاگ میں امریکی وفد کی قیادت کی تھی۔