رسائی کے لنکس

عالمی ادارہ صحت کا ایک نئے وائرس سے متعلق انتباہ


عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ وائرس سعودی عرب آنے والے زائرین میں پھیل سکتا ہے جن کی ایک بڑی تعداد ماہ رمضان میں مذہبی فرائض کے لیے یہاں کا رخ کرے گی

عالمی ادارہ صحت نے طبی کارکنوں کو ہلاکت خیز سانس کی تکلیف کے وائرس کے بارے میں خبردار کیا ہے جسے مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سینڈروم (ایم ای آر ایس) کو وناوائرس کہا جارہا ہے۔

یہ انتباہ ڈبلیو ایچ او کے عہدیداروں کی طرف سے سعودی عرب میں چھ روز تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ سعودی عرب میں سانس کی تکلیف کے 40 کیس سامنے آئیں اور ان میں سے 60 فیصد مریض اس انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ وائرس سعودی عرب آنے والے زائرین میں پھیل سکتا ہے جن کی ایک بڑی تعداد ماہ رمضان میں مذہبی فرائض کے لیے یہاں کا رخ کرے گی جبکہ دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مسلمان اکتوبر میں حج کا فریضہ ادا کرنے بھی سعودیہ آئیں گے۔

حکام اس بارے میں بھی فکر مند ہیں کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے دیگر ممالک کے افراد یہ وائرس اپنے ملکوں میں منتقل کرنے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

یہ وائرس پہلے ہی مسافروں کے ذریعے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی منتقل ہوچکا ہے جب کہ اردن، قطر، تیونس اور متحدہ عرب امارات بھی میں اس سے متاثرہ افراد کا پتہ چلا ہے۔
XS
SM
MD
LG