رسائی کے لنکس

وکی لیکس کے خلاف گرینڈ امریکی جیوری قائم کی جارہی ہے: وکیل کا دعویٰ


وکی لیکس کے خلاف گرینڈ امریکی جیوری قائم کی جارہی ہے: وکیل کا دعویٰ
وکی لیکس کے خلاف گرینڈ امریکی جیوری قائم کی جارہی ہے: وکیل کا دعویٰ

وکی لیکس کے ایک وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ویب سائٹ کی طرف سے جاری کردہ ہزاروں خفیہ دستاویزات کے معاملے کی مجرمانہ تحقیقات کے سلسلے میں ایک امریکی گرینڈ جیوری کا خفیہ اجلاس واشنگٹن کے قریب ہونے والاہے۔

وکی لیکس نے گزشتہ ماہ کے آخر سے امریکہ کی خفیہ سفارتی کیبلز کے اجراء کا عمل شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔ اس سے قبل ویب سائٹ کی جانب سے افغانستان اور عراق میں جاری جنگوں سے متعلق ہزاروں خفیہ امریکی دستاویزات جاری کی جاچکی ہیں۔

ویب سائٹ کے وکیل مارک اسٹیفنز کا پیر کے روز الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں سوئڈش حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی حکام ریاست ورجینیا کے مقام الیگزینڈریا میں خفیہ طور پر ایک جیوری تشکیل دے رہے ہیں جو خفیہ سرکاری دستاویزات کے افشاء سے متعلق معاملے کی سماعت کرے گی۔

امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کی جانب سے سرکاری دستاویزات کے غلط ہاتھوں میں جانے کے معاملے پر کئی اہم اقدامات اٹھانے کی منظوری دی جاچکی ہے۔ تاہم ان کی جانب سے ان اقدامات کی وضاحت نہیں کی گئی۔

وکی لیکس کی بانی جولین اسانج ان دنوں برطانوی حکام کی تحویل سے سوئیڈن کو اپنی ممکنہ منتقلی کے خلاف قانونی جنگ میں مصروف ہیں جہاں وہ جنسی زیادتی کے الزامات میں تفتیش کےلیے مطلوب ہیں۔ اسانج خود پر عائد کردہ الزامات کی تردید کرتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG