رسائی کے لنکس

پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ


پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ
پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ

حنا ربانی کھر نے بحیثیت وزیرخارجہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ منگل کو اسلام آباد میں قائم مقام صدر فاروق نائیک نے ان سے حلف لیا وہ اس سے قبل بطور وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ وفاقی کا بینہ کا حصہ تھیں۔

34 سالہ حنا ربانی کھر کو پاکستان کی پہلی خاتون اور کم عمر وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔ وہ پاکستان کی چھبیسویں وزیر خارجہ ہیں۔ اس سال فروری میں شاہ محمود قریشی نے یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ اس وقت سے یہ عہدہ خالی تھا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حنا ربانی کھر رواں ہفتے انڈونیشیا جائیں گی جہاں وہ اٹھارویں آسیان علاقائی فورم میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گی۔

وزیرخارجہ اس موقع پر اپنے چینی ہم منصب مسٹر یانگ جیئچی اور امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن سے بھی ملاقات کریں گی۔

انڈونیشیا سے واپسی کے بعد وہ بھارت جائیں گی جہاں پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے ہمراہ شرکت کریں گی۔

XS
SM
MD
LG