رسائی کے لنکس

ویمن بگ بیش لیگ کرونا وائرس کی وجہ سے سڈنی منتقل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے باعث نقل و حرکت پر مخصوص پابندیوں کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ویمن بگ بیش لیگ سڈنی منتقل کر دی گئی ہے۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 17 اکتوبر سے شروع ہونا تھا جس میں 6 شہروں میں 59 مقابلے شامل تھے۔ مگر اب تمام میچز شیڈول سے ایک ہفتہ تاخیر کے ساتھ سڈنی میں ہوں گے۔

بگ بیش کے سربراہ ایلیسٹر ڈابسن نے کہا ہے کہ اس حوالے سے بہت محنت کی گئی ہے کہ سیریز کا چھٹا ایڈیشن بنا کسی رکاوٹ کے منعقد ہو سکے۔

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل بہت سی کھلاڑی لیگ میں حصہ لے رہی ہیں۔

ڈابسن کا کہنا تھا کہ وہ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنے اپنے کلب کا حصہ بن کر آسٹریلیا میں آ سکیں۔

'برسبین ہیٹ' کی کپتان جیس جانسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اس لیگ کے لیے میدان میں جانے اور دوبارہ سے کرکٹ کھیلنے کے حوالے بہت پرجوش ہوں۔

خیال رہے کہ مین بگ بیش لیگ تین دسمبر سے شروع ہونی ہے۔ اس کے مقابلے بھی ملک بھر میں ہونے ہیں، مگر خیال کیا جا رہا ہے کہ اس پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG