رسائی کے لنکس

ترقی یافتہ معیشتوں میں بہتری کا تسلسل جاری


ایک تازہ رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ آنے والے مہینوں میں چین سمیت دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں میں افزائش کا سفر جاری رہے گا۔

پیرس میں قائم ادارے، آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈولپمنٹ نے منگل کے روز کہا کہ اس تنظیم کے 34 رکن ممالک کی مسلسل چوتھے مہینے فروری میں بھی پیداواری ترقی کا سلسلہ جاری رہا۔

او ای سی ڈی نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ اور دنیا کی تیسری معاشی قوت جاپان سے معاشی ترقی کے مضبوط اشارے سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معاشی بحالی کی یہ رفتار حالیہ برسوں میں عالمی معاشی سست روی کاردعمل ہے۔

اپنی رپورٹ میں ادارے کا کہناہے کہ برطانیہ اور جرمنی میں معاشی شعبے میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں ، لیکن اٹلی او رفرانس میں معیشت کی رفتار بدستور سست ہے۔

اوای سی ڈی کا کہناہے کہ نئی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں چین بطور خاص سر فہرست ہے جب کہ برازیل، بھارت اورروس میں بھی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

XS
SM
MD
LG