رسائی کے لنکس

مزدوروں کے حقوق کی حمایت میں ریلیوں کا انعقاد


ماسکو میں منعقدہ ریلی میں روسی قائدین بھی شریک ہیں
ماسکو میں منعقدہ ریلی میں روسی قائدین بھی شریک ہیں

یوم مزدور کے موقع پر دنیا بھر میں لاکھوں محنت کشوں نے ریلیاں اور جلسے منعقد کیے ہیں جس میں مزدوروں کے حقوق میں بہتری کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔

ایشیا میں تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کے دارالحکومتوں میں ہزاروں محنت کش مزدور یونینوں کے زیر اہتمام ریلیوں میں شریک ہوئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جکارتا میں نکالی جانے والی ریلی اس براعظم کی سب سے بڑی ریلی تھی۔

روس میں نو منتخب صدر ولادیمر پوٹن نے لاکھوں افراد کے ساتھ ماسکو میں ہونے والی ریلی میں شرکت کی۔ موجودہ روسی صدر دمتری میدویدف بھی اس مارچ میں شریک تھے جس کے شرکاء نے مزدور یونینوں کے حق میں نعروں کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

امریکہ میں آکیوپائے احتجاجیوں نے نیویارک میں ایک بڑے پل اور وال اسٹریٹ کے بیشتر اقتصادی دفاتر بند کرناے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

XS
SM
MD
LG