ایران نے جوہری مذاکرات میں کوئی نئی بات نہیں کہی: آئی اے ای اے
جوہری توانائی سے متعلق اقوام متحدہ کے نگران ادارے کے سر براہ نے کہا ہے کہ ایران نے وی آنا میں ایک حالیہ میٹنگ کے دوران اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں کوئی نئی بات نہیں بتائی
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات آنے والے ہفتوں میں جاری رہیں گے ۔
تہران نے 2 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے ، آئی اے ای اے کے ساتھ اختلافات کم کرنے کے لیے ایک وفد وی آنا بھیج رہا ہے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل مریانو گروسی نے مصر میں آب وہوا کی ستائیسویں سر براہ کانفرنس کے موقع پر الگ سے رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے کوئی نئی بات نہیں بتائی لیکن ہم چند ہفتوں میں ایک تکنیکی سطح پر دوبارہ ملاقات کریں گے ۔
روس اور یوکرین کی جنگ میں دونوں کے ایک لاکھ سے زیادہ فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں: امریکی جنرل
امریکہ کے اعلیٰ ترین جنرل نے کہا ہے کہ کہ روس کی فوج نے یوکرین میں اپنے ایک لاکھ سے زیادہ فوجیوں کو ہلاک اور زخمی ہوتے دیکھا ہے۔
جنرل ملی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیف کی مسلح افواج کا بھی جنگ میں جانی نقصان تقریباً اتنا ہی ہے۔
خبر رساں اداہ راٹرز کا کہنا ہے کہ ان تخمینوں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا ۔
جنرل ملی کے یہ ریمارکس تقریباً نو ماہ پرانے تنازع میں ہونے والی ہلاکتوں کا سب سے زیادہ امریکی تخمینہ پیش کرتے ہیں اور یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے جب یوکرین اور روس کو موسم سرما کے دوران لڑائی میں ممکنہ طور پر کمی درپیش ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے یہ کسی قسم کے مذاکرات کا موقع فراہم کر سکتی ہے ۔
افغانستان غیر تسلیم شدہ ہے، وہ COP2 7 میں شرکت نہیں کر سکتا: یورپی یونین
افغانستان کے لیے یورپی یونین کے نمائندے ٹامس نکلسن نے طالبان آب و ہوا سے متعلق قومی ادارے کو COP27 میں مدعو نہ کرنے کی شکایت کے رد عمل میں ٹویٹ کیاہے۔
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان COP27 میں شرکت نہیں کر سکتا کیونکہ اس کے پاس قانونی اور تسلیم شدہ حکومت نہیں ہے۔
بدھ کے روز آب و ہوا کی تبدیلی پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کے افغانستان کے ادارے کے قائم مقام سر براہ حافظ عزیز رحمان نے مصر میں منعقدہ سی او پی 27 میں افغانستان کے کسی سرکاری نمائندے کی عدم موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آب وہوا کی کوئی قومی سرحدیں نہیں ہوتیں اور اسے سیاسی نہیں بنایا جانا چاہئے ۔
آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق امریکی اقدامات پلٹے نہیں جا سکیں گے: بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن اس پیغام کے ساتھ مصر میں آب و ہوا کے بین الاقوامی مذاکرات میں آ رہے ہیں کہ آب وہوا کی تبدیلی سے لڑنے کے امریکہ کے تاریخی اقدامات پلٹ نہیں جائیں گے جیسا کہ اس سے پہلے ڈیموکریٹس کے اقتدارمیں نہ ہونے کی وجہ سے دو بار ہوا تھا۔
ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق آب و ہواسے متعلق صدر بائیڈن کے موجودہ اور سابق اعلیٰ عہدیداروں نے کہا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کانگریس کی جانب سے اب تک کے منظور کردہ سب سے بڑے قانون کے تحت ، آب و ہوا اور صحت کے اخراجات کے 375 ارب ڈالر کے پیکیج کا بڑا حصہ اس طرح ترتیب دیا۔ گیا ہے کہ اسے پلٹنا مشکل ہو گا ۔
ماہرین اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بائیڈن کے آب و ہوا کے ایجنڈے کے دوسرے حصوں کو ریپبلکن کانگریس اور عدالتیں روک سکتی ہیں ۔