رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:58 11.11.2022

امریکہ اپنی فضائی قوت میں اضافہ کرے گا: ایئر چیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوج چین اور روس سے آگے رہنا چاہتی ہے تو اسے تبدیلیاں لانا ہوں گی ۔

جنرل براؤن جونیئر نےوائس آف امریکہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ہمارے دشمنوں نے اپنی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور ہم بھی گزشتہ تیس برسوں سے انہی صلاحیتوں کے حامل ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مستقبل کے خطرات اس طرح کے نہیں ہوں گے جیسا کہ ہم نے ماضی میں دیکھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے تقاضوں کے پیش نظر ی ہمیں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بی 21 ایئر فورس کے بی ون اور بی 2 بمار طیاروں کی جگہ لے گا جو 1980 کے عشرے سے استعمال ہو رہے ہیں۔

20:47 11.11.2022

کینیڈا 40 ہزار افغان پناہ گزینوں کو قبول کرے گا

ایک افغان خاندان کینیڈا کے ٹورینٹو ایئرپورٹ پراتر رہا ہے۔
ایک افغان خاندان کینیڈا کے ٹورینٹو ایئرپورٹ پراتر رہا ہے۔

کینیڈا کے امیگریشن، مہاجرین اور شہریت کے دفتر آئی آر سی سی نے جمعرات کو تاجکستان سے 347 افغان شہریوں کی ٹورنٹو آمد کی اطلاع دی ہے۔

آئی آر سی سی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں کیلگری، مانٹریال، رچمنڈ ہل اور ٹورنٹو سمیت پورے کینیڈا کی 39 کمیونٹیز میں آباد کیا جائے گا۔

کینیڈا نے حالیہ ہفتوں میں تاجکستان اور پاکستان سے افغان تارکین وطن کے انخلا میں اضافہ کیا ہے ۔

آئی آر سی سی کے مطابق 19 اکتوبر تک افغان مہاجرین کے ان نئے گروپوں کی آمد سے قبل 22,581 سے زیادہ افغان شہری کینیڈا پہنچ چکے ہیں۔

کینیڈا کی حکومت کم از کم 40,000 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

20:25 11.11.2022

روسی وزارت دفاع کا یوکرین کے علاقے کھیرسن سے فوجی انخلا مکمل کرنے کا اعلان

یوکرینی ٹینک لیمن کے علاقے میں روسی فورسز کی پسپائی کے بعد آگے بڑھ ر ہے ہیں۔
یوکرینی ٹینک لیمن کے علاقے میں روسی فورسز کی پسپائی کے بعد آگے بڑھ ر ہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین کے جنوبی کھیرسن کے علاقے میں دریائے نیپر کے مغربی کنارے سے اپنے فوجیوں کا انخلاء مکمل کر لیا ہے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کے جاری کردہ ایک بیان میں، وزارت نے کہا کہ انخلا جمعہ کی صبح 5 بجے مکمل ہو گیا تھا، اور مغربی کنارے پر فوجی سازوسامان کا ایک بھی یونٹ باقی نہیں بچا تھا۔

اس ہفتے کے شروع میں پسپاِئی کا اعلان یوکرین میں ماسکو کی جنگ کے لیے ایک اور دھچکے کی نشاندہی کرتا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے جمعہ کے روز پسپائی کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے لیے ذلت آمیز قرار دینے سے انکار کر دیا۔

20:10 11.11.2022

امریکی پابندیاں روس سے خوراک کی ترسیل میں رکاوٹ نہیں

اوڈیسہ کی بندرگاہ سے اقوام متحدہ کے چارٹرڈ جہاز میں ایتھوپیا کے لیے 23000 ٹن اناج لوڈ کیا جا رہاہے۔ فائل فوٹو
اوڈیسہ کی بندرگاہ سے اقوام متحدہ کے چارٹرڈ جہاز میں ایتھوپیا کے لیے 23000 ٹن اناج لوڈ کیا جا رہاہے۔ فائل فوٹو

امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ خوراک کی ترسیل پر اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے کی تجدید کے لیے بات چیت کے دوران امریکی پابندیاں ترقی پذیر ملکوں کو روسی خوراک اور کھاد کی ترسیل میں رکاوٹ نہ بنیں جس کی میعاد 19 نومبر کو ختم ہو رہی ہے ۔

اس ہفتے ایک انٹرویو میں، امریکی محکمہ خارجہ کے اقتصادی امور کے اعلیٰ عہدیدار رامین طولوئی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اگر روس معاہدے کی تجدید نہیں کرتا ہے تو عالمی غذائی تحفظ پر خوفناک اثرات مرتب ہوں گے۔

اس سوال پر کہ روس نے مغرب سے روسی زرعی ببنک پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے کے لیے کہا ہے کیا اس مطالبے پر غور کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم اس چیز کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر کام کررہے ہیں کہ ترقی پذیر ملکو ں کو روس سے خوراک اور فرٹیلائز کی برآمدات میں سہولت پیدا کی جائے ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG