رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

21:02 21.11.2022

عراق میں ایرانی کرد اپوزیشن کے ٹھکانوں پر پاسدارن انقلاب کے فضائی حملے

عراق میں ایرانی کرد پناہ گزینوں کے علاقے میں ایرانی میزائل حملے سے تباہی۔ 28 ستمبر 2022
عراق میں ایرانی کرد پناہ گزینوں کے علاقے میں ایرانی میزائل حملے سے تباہی۔ 28 ستمبر 2022

شمالی عراق میں ایرانی کرد اپوزیشن گروپ کے ٹھکانوں کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے اتوار کی رات دیر گئے نشانہ بنایا۔

عراق میں جلاوطن کرد ایرانی گروپ ڈیموکریٹک پارٹی آف ایرانی کردستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے کویا اور جیجن کان میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل اور ڈرونز سے اس کے اڈوں اور ملحقہ پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

گروپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حملوں نے کویا کے ایک اسپتال کو نشانہ بنایا۔

عراق کے کرد چینل رودا ٹی وی نے پارٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گروپ کا ایک رکن کویا پر ہونے والے حملوں میں ہلاک ہوگیا ہے ۔

ایک اور مخالف گروپ کومالا نے کہا کہ اس کے ٹھکانے پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔ اس نے سلیمانیہ کے جنوب میں تباہ شدہ عمارتوں کی ویڈیو شیئر کی۔

ایران کے نیم فوجی پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ نے پیر کو شمالی عراق میں علیحدگی پسند اور دہشت گرد گروپوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے نئے سلسلے کی تصدیق کی ہے۔

امریکہ نے تازہ ترین ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔

20:37 21.11.2022

ایران کا طالبان سے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کمشن بنانے کا مطالبہ

طالبان فوجی جلال آ باد کے قریب اس پناہ گاہ کا معانئہ کرر ہے ہیں جہاں ان کا 8 گھنٹوں تک داعش کے جنگجوؤں سے مقابلہ ہوا تھا۔ 30 نومبر 2021
طالبان فوجی جلال آ باد کے قریب اس پناہ گاہ کا معانئہ کرر ہے ہیں جہاں ان کا 8 گھنٹوں تک داعش کے جنگجوؤں سے مقابلہ ہوا تھا۔ 30 نومبر 2021

افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قومی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے طالبان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ایک کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے حسن کاظمی قومی کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی کمی اس کے پڑوسیوں اور پورے خطے کو متاثر کرتی ہے۔

افغانستان میں ایران کے خصوصی نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایران اور افغانستان کی مشترکہ سیکورٹی اور معلومات کے تبادلے کی کمیٹی تشکیل دینا ضروری ہے۔

20:15 21.11.2022

افغانستان کی نصف آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے: عالمی ریڈ کراس کمیٹی

عالمی ادارہ خوراک کے تحت غریب افغان باشندوں میں خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔ فائل فوٹو
عالمی ادارہ خوراک کے تحت غریب افغان باشندوں میں خوراک تقسیم کی جا رہی ہے۔ فائل فوٹو

افغانستان میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نصف آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

آئی سی آر سی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اقتصادی چیلنجز اور اب سرد موسم لاکھوں افراد کی زندگیوں کو مزید خطرے میں ڈال رہے ہیں۔صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی فوری ضرورت ہے۔

ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ایک سینئر اہل کار نے اے پی کو بتا یا ہے کہ افغان اپنی زندگیوں کے لیے جدوجہد کریں گے کیونکہ ملک کو طالبان کے زیر اثر دوسرے موسم سرما کا سامنا ہے اور انسانی صورت حال مسلسل بگڑ رہی ہے۔

20:06 21.11.2022

چار ہزار سے زائد پاکستانی فوجی ورلڈ کپ فٹبال مقابلوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے

پاکستان کی قومی ٹیموں نے کبھی بھی فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا لیکن اس کے تیار کیے گئے فٹ بال ان مقابلوں میں استعمال ہوتے ہیں اور پہلی بارپاکستان کے ہزاروں فوجی قطر میں جاری مقابلے کی حفاظت پر مامور ہیں ۔

پاکستان ورلڈ کپ کے تحفط کو یقینی بنانے کے سلسلے میں تعاون کرنے والے ملکوں میں سر فہرست ہے۔

پاکستانی دستے میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے مختلف عہدوں کے چار ہزار سے زائد فوجی شامل ہیں۔ پاکستان مشرق وسطیٰ کے ملک میں ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم اور ہوٹلوں کو محفوظ بنانے میں سب سے بڑا معاون ہے۔

برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اردن، کویت، فلسطینی علاقے،پولینڈ، سعودی عرب،اسپین، ترکی اور امریکہ سیکیورٹی مشن کے معاونوں میں شامل ہیں۔

اس میگا ایونٹ کا آغاز اتوار کو چھوٹی خلیجی ریاست کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا جس میں تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے مقابلے کے دوران بارہ لاکھ سے زائد افراد کی میزبانی کی توقع ہے۔

یہ ایونٹ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG