رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

00:39 25.11.2022

چین میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے، سخت حفاظتی پابندیاں نافذ

صحت کے عملے کے ارکان بیجنگ کے علاقے میں لاک ڈاؤن کے دوران حفاطتی کارروائیاں کررہے ہیں۔ 18 نومبر 2022
صحت کے عملے کے ارکان بیجنگ کے علاقے میں لاک ڈاؤن کے دوران حفاطتی کارروائیاں کررہے ہیں۔ 18 نومبر 2022

چین میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کوویڈ کے کیسز وبا کے آغاز کے بعد د اس کے باوجود دوبارہ بڑھ گئے ہیں جب کہ حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر کنٹرول کے لیے سخت لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں پر مشتمل زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنارکھی ہے ۔

چین کی ایک ارب 40 کروڑ کی بڑی آبادی اور وبا کے عروج کے زمانے میں مغربی ممالک میں ہونے والے کیسز کے مقابلے میں موجودہ کیسز کی تعداد نسبتاً کم ہےلیکن بیجنگ کی کووڈ کے خلاف سخت پالیسی کے تحت کیسز میں معمولی اضافے سے بھی پورے شہر بند ہو سکتے ہیں اور متاثرہ مریضوں کو سخت قرنطینہ میں رکھا جا سکتا ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ بیورو نے کہا کہ بدھ کے روز ملک میں 31,454کیسز ریکارڈ کیے گئے جن میں سے 27,517 افراد میں مرض کی علامات کے بغیر ہیں ۔

کووڈ کے لیے انتہائی سخت پالیسی کی وجہ سے آبادی کے بڑے حصے میں تھکاوٹ اور ناراضی پائی جاتی ہے کیونکہ وہ لگ بھگ تین برسوں سے انہیں ان پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ چین کی ا س پالیسی کے خلاف گاہے گاہے مظاہرے ہوتے ہیں اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی پیداواری صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔

00:24 25.11.2022

یوکرین: دنیا روس کے فضائی حملوں کے خلاف کارروائی کرے

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافات میں روسی حملے کے بعد عمارتوں سے دھواں بلند ہو رہا ہے۔ 23 نومبر 2022
یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مضافات میں روسی حملے کے بعد عمارتوں سے دھواں بلند ہو رہا ہے۔ 23 نومبر 2022

یوکرینی حکام دنیا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ روس کی جانب سے یوکرین کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے فضائی حملوں کے خلاف کارروائی کرے۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ روس غیر مسلح شہریوں کے خلاف انتہائی بزدلانہ اور وحشیانہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کے اس بیان سے پہلے صدر ولادیمیر زیلنسکی ویڈیو کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے آئے اور کہا کہ روسی میزائلوں نے اسپتالوں، اسکولوں، نقل و حمل کے اہداف اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین دنیا کی طرف سےانتہائی سخت ردعمل کا منتظر ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کی طرف اس بیان کو غیر محتاط دھمکیاں اور الٹی میٹم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

22:50 23.11.2022

یوکرین: روسی حملوں سے بجلی کا نظام تباہ، شہریوں کو مارچ تک بلیک آؤٹ کا سامنا

روسی فضائی حملوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کے نظام کی تباہی سے شہریوں کو طویل عرصے تک بلیک آؤٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ 20 نومبر 2022
روسی فضائی حملوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کے نظام کی تباہی سے شہریوں کو طویل عرصے تک بلیک آؤٹ کا سامنا ہو سکتا ہے۔ 20 نومبر 2022

یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کو مارچ تک بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ روسی فضائی حملوں نے پاور گرڈ کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

حکام سخت سردیوں سے نمٹنے کے لیے یوکرینیوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ضروری اشیا کا ذخیرہ کریں اور سخت متاثرہ علاقوں کو خالی کریں۔

روس یوکرین کے پاور گرڈ اور دیگر انفراسٹرکچر کو ہفتوں سے تباہ کر رہا ہے۔

ان حملوں نے بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ کیا ہے اور یوکرین کے لاکھوں شہریوں کو بجلی، حرارت اور پانی سے محروم کر دیا ہے۔

یوکرین کے پاور گرڈ آپریٹر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حملوں نے عملی طور پر تھرمل اور ہائیڈرو الیکٹرک کے ہر پاور پلانٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔

ایک اور پیش رفت میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے یوکرین کے معاشی استحکام اور بنیادی حکومتی خدمات کی حمایت کے لیے 4.5 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

22:43 23.11.2022

یوکرین: روسی راکٹ اسپتال پر گرنے سے ایک بچہ ہلاک

یوکرینی علاقے ڈونٹسک میں روسی فضائی حملے میں ایک اسکول کو نقصان پہنچا۔ 4 نومبر 2022
یوکرینی علاقے ڈونٹسک میں روسی فضائی حملے میں ایک اسکول کو نقصان پہنچا۔ 4 نومبر 2022

یوکرینی حکام نے بدھ کو کہا کہ روسی افواج کی طرف سے رات گئے ایک فضائی حملےمیں جنوبی یوکرین میں ایک اسپتال کے زچگی وارڈ کو نشانہ بنایا گیاجس میں ایک نوزائیدہ بچہ ہلاک اور اس کی ماں زخمی ہو گئی۔

حکام نے بتایا کہ میزائل نے زپوریزہیا کے علاقے ولنیانسک میں دو منزلہ عمارت کو تباہ کر دیا۔

ریاستی ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ بچے کی ماں اور ایک ڈاکٹر کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ روس شہریوں اور شہری اثاثوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایک بار پھر دہشت گردی اور قتل و غارت کے ذریعےکامیابی حاصل کرنے کی کوشش کا فیصلہ کیا ہے جو وہ نو ماہ سے حاصل نہیں کرسکا تھا اور نہ ہی کرسکے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG